اسلام آباد
تحفظ نسواں بل آئین سے متصادم ،15 مارچ کو مذہبی جماعتوں کا اجلاس ہوگا: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحفظ نسواں بل آئین پاکستان سے متصادم ہے، بل پر لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 15 مارچ کو مرکز جماعت اسلامی منصورہ لاہور میں تمام مذہبی جماعتوں کا اجلاس ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل رات کی تاریکی میں پاس کیا گیا پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تحفظ نسواں قانون میں موجودہ شقیں معاشرتی نظام کو تباہ کردیں گی ایسی شقوں کو بل میں ڈالنا معاشرتی ناانصافی ہے، 15 مارچ کو مرکز جماعت اسلامی منصورہ لاہور میں تمام مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے جس میں تحفظ نسواں بل کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔