اسلام آباد

وفاقی کابینہ نے کراچی اور حیدر آباد ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس ہولڈرز کو 90 دن کے اندار نادرا میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کابینہ کو حالیہ دورہ کراچی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دورہ کراچی کے دوران امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کیا، سندھ بالخصوص کراچی میں امن کے قیام کے لیے ہرممکن معاونت دیں گے۔
وزیراعظم نے کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکیج کی تفصیلات سے کابینہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے 25 ارب اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے کی ترقیاتی پیکچ کا اعلان کیا ہے جس کی انتظامی نگرانی گورنر سندھ کریں گے اور مقررہ مدت میں پیکچ پر عملدرآمد کرائیں گے جبکہ سندھ میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں ساتھ ہیں۔
اجلاس میں ممنوعہ اور خودکار اسلحے پر مکمل پابندی کی تجویز پر کیمٹی قائم کردی گئی، کمیٹی کے سربراہ وزیر اعظم خود ہوں گئے جبکہ وزیر داخلہ وزیر مملکت کیڈ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی سلامتی کے مشیر کمیٹی کے ممبر ہوں گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ممنوعہ اسلحہ کے لاسنس ہولڈرز کو 90 دن کے اندار نادرا میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close