اسلام آباد

پاناما کیس، نیب نے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 حاصل کرلیا

اسلام آباد: پاناما کیس میں نیب نے نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے والیم 10 سمیت تین مزید مصدقہ نقول حاصل کرلی ہیں۔ والیم دس میں شریف خاندان کی دیگر ممالک سے کاروباری معائدوں کی دستاویزات کی تفصیلات شامل ہیں۔ نیب نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کا 415 صفحات پر مشتمل والیم 10حاصل کرلیا ہے۔ والیم ٹن میں شریف خاندان کی جانب سے سوئزرلینڈ، سعودی عرب، دبئی، برطانیہ اور پاناما آئی لینڈ کے علاوہ دیگر ممالک کیساتھ کاروباری معاہدوں کی دستاویزات کی تفصیلات شامل ہیں۔

جے آئی ٹی کی جانب سے مختلف ممالک کمپنیوں اور اداروں کو لکھے گئے خطوط اور انکے جوابات بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل نیب نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے والیم 10 فراہم کرنے کی استدعا کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے نیب کی استدعا مسترد کردی تھی تاہم اب نیب کو والیم 10 کی 4 مصدقہ نقول فراہم کردی گئی ہیں جبکہ نیب کو اب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مکمل رپورٹ کی 3 مصدقہ نقول بھی حاصل ہوگئی ہیں۔ نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 میں مزید تحقیقات کے لئے ٹھوس شواہد اور ثبوت موجود ہیں اور نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنسز فائل کرنے کے لئے والیم 10 کا ہونا ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close