اسلام آباد

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتے کے روز کوئٹہ کا دورہ کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر ہفتے کو کوئٹہ پہنچیں گے۔ کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور مختلف سیاسی و قبائلی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوئٹہ میں اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور بلوچستان خصوصاً کوئٹہ میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close