اسلام آباد
پاکستان کا آئین، قانون اور مذہب سب کو برابر جینے کا حق دیتا ہے
اسلام آباد: غیر مسلم کی بیٹی کا تحفظ مجھے اپنی بیٹی سے زیادہ عزیز ہے۔
اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام جبری تبدیلی مذہب کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اسلام میں جبر ہے ہی نہیں تو یہ الزام کیوں لگایا جاتا ہے کہ جبری مسلمان کیا گیا، یہ معاملہ لو میرج یا تعلقات کا ہے اور ٹھپہ اسلام پر لگادیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس طرح کے موضوع پر بات کرنا آسان نہیں ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ جبری مسلمان ہونے والی بچیوں کا ثبوت پیش کیا جائے، کوئی بھی بچی جبری مسلمان ہوئی اور شادی ہوئی تو میں بچیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر مسلم کی بیٹی کا تحفظ مجھے اپنی بیٹی سے زیادہ عزیز ہے۔
انہوں نے مزید کہا پاکستان کا آئین، قانون اور مذہب سب کو برابر جینے کا حق دیتا ہے۔