اسلام آباد

نواز شریف ایک اور این آر او چاہتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کمیٹی چوک پہ اپنی ریلی میں دو سو بندے بھی اکھٹے نہیں کر سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اداروں سے تصادم چاہتے ہیں اور ہر وقت وہ عدلیہ اور دیگر اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ لوگ مستقبل کے 3 چیف جسٹسں کے کردار کو متنازع بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ نواز شریف ایک اور این آر او چاہتے ہیں اور وہ کسی جنرل بٹ کی بھی تلاش میں ہیں لیکن انہیں کوئی مل نہیں رہا۔ پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان نے نندی پور پاور پلانٹ اور ایل این جی میں 200 بلین کی کرپشن کی ہے اور میں اسے چیلنج کرتا ہوں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں نے حدیبیہ پیپر مل پر چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا ہے اور اس میں مطالبہ کیا ہے کہ7 دنوں کے اندر اسے کھولا جائے۔ شیخ رشید نے مز ید کہا کہ لوگوں سمجھتے ہیں کہ حدبییہ پیپر مل کیسز کچھ نہیں۔ انکا اقامہ 33 بلین کا ہے۔ نواز شریف خاندان کے پاس عدالت کے تفتیشی افسر خود چل لاہور گئے لیکن تب بھی یہ لوگ پیش نہ ہوئے اور مجھے لگتا ہے کہ کبھی پیش بھی نہیں ہو نگے یہ کسی ڈیل کے چکر میں ہیں۔ لیکن یہ لوگ یاد رکھیں اب کوئی کچھ نہیں کرنے والا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بھی اسکو لال جھنڈی دیکھا دی ہے اور آصف زرداری عقلمند ہے کہ اس وقت اسکا ساتھ نہیں دینا۔ انہوں مزید کہا کہ نواز شریف قوم کو بے وقوف نا سمجھے یہ لوگ سب کچھ جانتے ہیں ۔شیخ رشد نے کہا کے نواز شریف اپنی ریلی میں کمیٹی چوک پر 200 افراد کو بھی جمع نہ کرسکا اور انکے اپنے پارٹی رہنماء تک بھی شریک نہ ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close