Featuredاسلام آباد
خان صاحب جیل جانے کا شوق ہے تو ضمانتیں کیوں کرواتے پھرتے ہو؟
عمران خان 33 حلقوں میں انتخابات لڑنے پر یوٹرن لے چکے جیل بھرو تحریک پر بھی یوٹرن لیں گے
اسلام آباد: پی ٹی آئی والے تڑیاں دینے کے بعد ترلے کرتے ہیں، عمران خان کو ان کی زبان اور اعمال جیل پہنچائیں گے۔
وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سے پہلے 4 دن کے جیل جانے والوں کا رونا تو بند کرائیں۔
عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خان صاحب جیل جانے کا شوق ہے تو ضمانتیں کیوں کرواتے پھرتے ہو؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے تڑیاں دینے کے بعد ترلے کرتے ہیں، عمران خان کو ان کی زبان اور اعمال جیل پہنچائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات لڑنے کے اعلان پر یوٹرن لے چکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے اعلان پر بھی یوٹرن لیں گے۔