اسلام آباد

حکومت نے 62، 63 میں تبدیلی کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا اعلان کردیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکومت نے آرٹیکل 62 اور 63 میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل میں نااہلی کی مدت کا کوئی ذکر نہیں، اس لئے ہمارے خیال میں نااہلی کی مدت 5 سال سے کم ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم چاہتی ہے ہم یہ آئینی ترمیم کمیٹی میں لے کر جائیں گے اور مشاورت و مشترکہ اتفاق رائے سے ترمیم کردی جائے گی۔ واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ہی نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد حکومت آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کے حوالے سے مصروف عمل نظر آرہی ہے تاہم سینیٹ میں آئینی ترمیم منظور کرانے کے لئے حکومت کی پوزیشن مستحکم نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close