اسلام آباد

ترقی پسندوں کو گرانے کیلئے انتہاپسندوں کا استعمال امریکہ کا شیوہ رہا ہے، سینیٹر تاج حیدر

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ جب تک ہم بھیک کا پیالہ پھینک نہیں دیتے، تب تک ہماری خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری رہے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سے اس سے بڑھ کر امید رکھتا تھا، ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ گزشتہ 70 سالوں سے ہم امریکہ کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ مجھے نا امیدی وزیر دفاع کے بیان کو سن کر ضرور ہوئی، جنہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، ہم کسی ملک پر قبضہ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں، ہم دہشت گردی اور امن کے دشمن کے خلاف کھڑے ہیں۔ برادر اسلامی ملک میں ترقی پسندوں کو گرانے کیلئے انتہا پسندوں کو استعمال کرنا امریکہ کا شیوا رہا ہے، دنیا گواہ ہے کہ امریکہ آج تک امن کے قیام کے نام پر جہاں جہاں گیا وہاں سے ہار کر نکلا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم بھیک کا پیالہ پھینک نہیں دیتے تب تک ہماری خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close