اسلام آباد
امریکی صدر کے بیان پر پیپلزپارٹی کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے رد عمل پر پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر لائحہ طے کیا جائے اور پاکستانی وزیرخارجہ باہمی مشاورت سے پالیسی بیان جاری کریں۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکی صدر کے بیان کو نوٹس لیتے ہوئے ٹھوس اقدامات کے ساتھ سامنے آئیں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر قومی وقار کے تحفظ کے لئے پالیسی تشکیل دیں کیوں کہ یہ حکومت یا اپوزیشن کا معاملہ نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی خود مختاری کا مسئلہ ہے۔