اسلام آباد
رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی
اسلام آباد: خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اووربلنگ کا معاملہ جدید ٹیکنالوجی سے حل کرنے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ملک میں صنعتوں کو مسلسل 24 گھنٹے بجلی فراہم کررہے ہیں۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اووربلنگ کا معاملہ جدید ٹیکنالوجی سے حل کرنے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بحرانوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عمران خان نے لانگ مارچ کی کال دی جس میں ناکام ہوئے، جیل بھرو تحریک کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔