عمران خان کی جان خطرے میں ہے ، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
سابق وزیر اعظم عمران خان زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ کے باہر منظر عام پر آگئے۔
زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ سے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں۔ عوام کو کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے جذبے کےساتھ جیل بھرو تحریک میں شرکت کی، 26 سالہ تاریخی جدوجہد میں اس طرح کی تحریک پہلی بار دیکھی، میں ایک ہجوم کو قوم بنتے دیکھ رہا ہوں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے جذبے کےساتھ جیل بھرو تحریک میں شرکت کی، 26 سالہ تاریخی جدوجہد میں اس طرح کی تحریک پہلی بار دیکھی، میں ایک ہجوم کو قوم بنتے دیکھ رہا ہوں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ان کے پیسے باہر پڑے ہیں۔ ان لوگوں کے پیسے باہر ہیں اور یہ دوسروں سے پیسے مانگ رہے ہیں، دنیا کو پتہ ہے اوپر بیٹھے لوگ چور ہیں جن کا پیسہ باہر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو 16ارب روپے کے کیس میں سزا ہونے والی تھی، شہبازشریف کو بچانے والا شخص جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہیں، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے اس شخص کو بچا کر وزیر اعظم بنایا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، عدالت کہتی ہے سیکیورٹی دیں اور یہ لوگ بھاگ جاتےہیں، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں کہ میری جان خطرے میں ہے لیکن مجھے مزاحیہ مقدمات میں بلایا جارہا ہے، جب بھی توشہ کانہ کیس سنا جائے تو اس کی سماعت عوامی سطح پر ہو۔