اسلام آباد

بھارتی چوہدراہٹ ہرگز قبول نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خطے میں بھارت کی چوہدراہٹ پاکستان اور افغان عوام کو قبول نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امریکہ خطے میں بھارت کی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے، جو پاکستان کے لئے کسی صورت بھی قابل قبول نہیں، بھارت پاکستان کاازلی دشمن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی کے بعد پاکستان نے خطے میں نئی سکیورٹی پالیسی متعارف کرائی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، جس کا ادراک عالمی دنیا کو کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد وزیر خارجہ آصف خواجہ چین، روس اور یورپ کا دورہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close