اسلام آباد
ملک میں آئین کی کوئی پاسداری نہیں ہو رہی
اسلام آباد: ماہر قانون اعتراز احسن نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ آج عمران خان پر حملہ ہو رہا ہے کل نواز شریف پر چڑھائی ہوگی۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ میں کسی کی حمایت نہیں کرتا، ملک میں آئین کی کوئی پاسداری نہیں ہو رہی۔
انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ کیا بات کرتے ہو؟ میں نے پی ٹی آئی میں کیوں شامل ہونا ہے؟
اعتزاز احسن نے کہا کہ آج عمران خان پر حملہ ہو رہا ہے کل کو نواز شریف پر چڑھائی ہوگی، اُس وقت میں ن لیگی قائد کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔