اسلام آباد
شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی منظوری کیلئے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 6 ستمبر کو ہوگا
اسلام آباد: شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی منظوری کے لیے نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چھ ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چھ ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کیخلاف پارک لین، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ پراسیکیوٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کی جانب سے بجھوائے گئے چاروں ریفرنسز منظوری کے بعد 7 ستمبر کو دائر کر دیے جائیں گے۔