اسلام آباد

روہنگیا نسل کشی کیخلاف پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے روہنگیا مسلمانوں پر لرزہ خیز مظالم کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کراتے ہوئے میانمار (برما) میں مسلمانوں پر جاری خوفناک ظلم و ستم پر فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر عارف علوی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود نے تحریک التواء جمع کرائی۔ تحریک انصاف نے کہا کہ لاکھوں برمی مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جارہے ہیں، یہ ایوان میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ فوری طور پر اٹھائے، ایوان میں جامع بحث کی جائے اور قومی لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close