اسلام آباد

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ عمران خان نااہلی کیس کی سماعت 12 ستمبر کو کریگا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کے لیے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہوں گے۔ رجسٹرار آفس نے عمران خان، جہانگیر ترین، حنیف عباسی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close