Featuredاسلام آباد

علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج ہے اور کل پولیس انسداد دہشت گردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد کے قریب اسلحہ جمع کرنے کی آڈیو کو بھی مقدمہ کے ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، پولیس علی امین گنڈاپور سے اسلحہ برآمد کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ مانگے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close