اسلام آباد
وزیر خارجہ خواجہ آصف سوموار کو ایک روزہ دورے پر ایران جائیں گے
اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کل ایک روزہ دورے پر ایران جائیں گے جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، ایک روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ایران کے صدر ڈاکٹر حسین روحانی اور وزیرخارجہ جواد ظریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں خطے کے حوالے سے امریکی پالیسی، مسئلہ افغانستان اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیر خارجہ ایرانی قیادت تک پاکستان کا پیغام پہنچائیں گے۔ ذرائع کے مطاق، خواجہ آصف نائب ایرانی صدر اقتصادی اُمور محمد ناہاوندیان کیساتھ بھی کلیدی ملاقات کریں گے۔ دونوں ملکوں کے مابین وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کا امکان ہے۔ ان ملاقاتوں کے دوران ایرانی حکام سے دوطرفہ تجارت، معاشی سرگرمیوں میں اضافے پر بھی گفتگو ہوگی۔