اسلام آباد

شریف خاندان کی سیاست اگلے 6 ماہ میں ختم ہوجائے گی، شیخ رشید کی نئی پیشگوئی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی سیاست اگلے 6 ماہ میں ختم ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم لیگ ن میں کئی افراد قیادت سے ناراض ہیں اور جلد ہی ان سب کے نام منظر عام پر آجائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے جو کچھ کیا وہ بالکل درست تھا لیکن ان کی جانب سے یہ سب کچھ تھوڑا تاخیر سے کیا گیا ، اگر وہ یہ سب اقدامات پہلے اٹھاتے تو آج حالات قدرے مختلف ہوتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close