اسلام آباد

بھارتی فوج کی راولا کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے آج شام راولاکوٹ سیکٹر میں عام شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے اور پاکستان میں عام شہریوں کو نشانہ بنا تا ہے۔ بھارتی فوج نے آج پھر راولاکوٹ سیکٹر میں عام شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4افراد شدید زخمی ہوئے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ٹویٹس کے ذریعے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت کا منہ بند کیا جائے۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے عام شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور یہ خطے میں امن کیلیے نقصان دہ ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو زور دیا جا تا ہے کہ بھارت کی جوابدہی کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close