جہاں بیگمات، ساسوں کی پسند ناپسند پر فیصلے ہوں ، وہاں فتنہ اور انتشار ہوگا
ایسے ماحول میں تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی
اسلام آباد: پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوائے لینڈ نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہوگا۔
اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات، ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں وہاں تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوئے لینڈ نہیں!۔
جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات/ساسوں کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہورہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا اور تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، joyland نہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2023
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی ساس ماہ جبین نون کی مبینہ آڈیو سامنے آئی۔
اس آڈیو لیک میں ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ گفتگو کر رہی ہیں۔