اسلام آباد

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، مذمتی مراسلہ حوالے

اسلام آباد:  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا گیا اور ان سے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بجوات، پھکلیان سیکٹر پر بھارتی افواج نے فائرنگ اورگولہ باری کی، مارٹر گولہ لگنے سے ایک شخص شہید متعدد مویشی زخمی ہوگئے۔ بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close