وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کی سر زمین پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا،بھارتی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس تنگ نظری ظاہر کررہی تھی
اسلام آباد: لگتا ہے بھارتی پریس کانفرنس آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کو خوش کرنے کیلئے تھی۔
رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی، بھارتی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس تنگ نظری ظاہر کررہی تھی، دوران میٹنگ بلاول بھٹو نے واضع کیا پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے، بلاول بھٹو نے کل بھی یہی کہا ہمیں مل کر خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر صرف بھارت کو تکلیف ہے، بھارتی وزیرخارجہ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا ثبوت دینا چاہیئے تھا، لگتا ہے بھارتی پریس کانفرنس آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کو خوش کرنے کیلئے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے بھارت کی سر زمین پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا، وزیرخارجہ پر تنقید کرکے پی ٹی آئی مودی سے اظہار یکجہتی کرتی ہوئی نظر آئی، عمران نیازی کا بس چلتا تو بھارتی پائلٹ کی طرح کلبھوشن کو بھی رہا کردیتا۔