اسلام آباد

نیب کا نوازشریف اور ان کے بچوں کیخلاف مزید ریفرنسز تیار کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے نوازشریف اور ان کے بچوں کےخلاف مزید ریفرنسز تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ریفرنسز سعودی عرب اور برطانیہ سے کمپنیوں کا تفصیلی ریکارڈ ملنے کے بعد دائر کیے جائیں گے۔ نیب کی شریف خاندان کیخلاف کرپشن مقدمات میں تحقیقات، عزیزیہ اسٹیل ملز، آف شورکمپنیوں کے مزیدضمنی ریفرنس تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کو باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کے تحت سعودی عرب اور برطانیہ سے کمپنیوں کے تفصیلی ریکارڈ کا انتظار ہے۔
بیرون ملک سے تفصیلات ملنے کے بعد احتساب عدالت نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف ضمنی ریفرنسز دائر کرے گا۔ نیب نے پہلے مرحلے میں شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے تین ریفرنسز بجھوائے ہیں جن میں نواز شریف اور بچوں کو 19 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close