اسلام آباد

سپریم کورٹ مدر آف لاء ہے مدر ان لاء نہیں ہے : پی ڈی ایم سربراہ

اسلام آباد: عدالت دہشت گردی اور مجرم کو تحفظ دے رہی ہے،عدالت عظمیٰ کے سامنے پیر کو بڑا دھرنا دیا جائے گا ۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہسپریم کورٹ مدر آف لاء ہے مدر ان لاء نہیں ہے ،عدالت عظمیٰ کے سامنے پیر کو بڑا دھرنا دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رویئے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ،پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ پیر کو پوری قوم اسلام آباد کی طرف روانہ ہو۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ عدالت دہشت گردی اور مجرم کو تحفظ دے رہی ہے،سپریم کورٹ نے غبن کو تحفظ دیا، غبن اور غبن کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی ۔

ان کا کہنا تھاکہ آج ہائیکورٹ نے بھی فیصلے دیئے ہیں کہ 9 مئی کے بعد ہوئے واقعات کے بعد درج کسی مقدمے میں عمران خان کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے خلاف کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے ، یہاں تک کہا گیا کہ کسی مقدمے کا اگر انہیں علم نہ ہو تب بھی انہیں گرفتار نہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اندازہ لگائیں عدلیہ کس طرح آئین اور قانون سے ماورا فیصلے دے رہی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close