Featuredاسلام آباد

ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کا ذمہ دار عمران خان اور اس کی جماعت ہے

آج عدلیہ پسند و ناپسند پر فیصلے کر رہی ہے، کبھی کسی سول جج نے ملزم کو ویلکم نہیں کیا

اسلام آباد: سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے ذمہ دار عمران خان ہیں ، بے یقینی کی صورتحال میں عدلیہ کا بھی کردار ہے۔

پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ کبھی کسی سول جج نے ملزم کو ویلکم نہیں کیا ، آج عدلیہ پسند و ناپسند پر فیصلے کر رہی ہے

نیئر بخاری نے کہا کہ ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کا ذمہ دار عمران خان اور اس کی جماعت ہے۔ بے یقینی کی صورتحال میں عدلیہ کا بھی کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے ذمہ دار عمران خان ہیں، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا کہ عہدیدار، لیڈرشپ اور کارکنان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔

نیئر بخاری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق مطالبہ کیا تھا لارجر بینچ بنایا جائے۔ ہم سمجھے ہیں چار تین کا فیصلہ ہے، چیف جسٹس تین دو کا فیصلہ سمجھ کر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کسی سول حج نے ملزم کو ویلکم نہیں کیا، عمران خان کو جب سپریم کورٹ نے طلب کیا تب وہ ملزم تھا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پوچھتا ہوں عدلیہ سے وہ کیا وجوہات تھی کہ گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا، عدلیہ کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں، 14 مئی کے الیکشن کا فیصلہ بھی ہوا میں اڑ جائے گا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرے گی۔  پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا عہدیدار، لیڈرشپ اور کارکنان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close