پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں رہی شدت پسند تنظیم بن گئی
ہم پارلیمان کو بچائیں گے اور اس فتنہ کا بندوبست کریں گے
اسلام آباد: پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ہر ادارے پر حملہ کرچکی ہے، عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے دہشت گرد تنظیم بن کر ردعمل دیا
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام مشکل معاشی حالات سے گزر رہے ہیں، عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، ریاست کے خلاف سازش کرنے والے پکڑے گئے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخالفین کی گرفتاری پر عمران خان خوش ہوتے تھے، عمران خان کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں رہی شدت پسند تنظیم بن گئی ہے، عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے دہشت گرد تنظیم بن کر ردعمل دیا، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ہر ادارے پر حملہ کرچکی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان انکار کرے اور معافی نہ مانگے تو پھر اس کا مطلب کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، ہم پارلیمان کو بچائیں گے اور اس فتنہ کا بندوبست کریں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو، جناح ہاؤس لاہور پر حملہ ہوا، پشاور میں ریڈیو پاکستان اور پبلک ٹرانسپورٹ کو جلایا گیا، ہمارے کارکنوں پر تشدد کرنے والا اسلام آباد میں بیٹھا ہے، شاہنواز بھٹو کا قاتل اسلام آباد میں بیٹھا ہے، کارکنوں کو تختہ دار پر لٹکانے والا اسلام آباد میں بیٹھا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پہلی بار د یکھا کہ کورکمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ ہوئی، پہلی بار دیکھا کہ کوئی جہاز جلایا گیا، ملک کی خاطر اپنے کندھوں پر بینظیر بھٹو کی لاش اٹھائی، میں نے جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگایا، ایک شخص جب وزیراعظم تھا تو مخالفین کو پکڑنے پر خوش ہوتا تھا، بینظیر کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں چھوٹی حرکتیں کی تھیں، چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کیلئے خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں قید رکھا، فریال تالپور کو چاند رات کو زبردستی اسپتال سے جیل بھجوایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری صحیح تھی، چلیں مان لیتے ہیں جگہ غلط تھی، عمران خان نیب چیئرمین کو بلیک میل کررہے تھے، جب یہ خواتین پر کیس بنارہے تھے تو اس کے وزیرداخلہ نے منع کیا، عمران خان کو ان کے اپنے ساتھیوں نے غلط کاموں پر متنبہ کیا تھا، خان صاحب کے وزیرداخلہ نے کہا کہ کل کو ہم نے بھی اپوزیشن کرنی ہے، جب ہم ریفارمز کررہے تھے تو کہتا تھا کہ یہ این آر او لے رہے تھے، ہم تو اس کیلئے نیب ریفارمز کررہے تھے۔