اسلام آباد

نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد:ہ ائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی، انہوں نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close