سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی : مریم اورنگزیب
آئندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے
اسلام آباد : بندوبست ہو رہا ہے آئندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی، کسی کو ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو۔
وزیر اطلاعات نے عمران خان کے بیان پر ردِ عمل میں کہا کہ تمہاری فسطائیت، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے، ریاست پر حملہ آور نہ ہو۔ آئندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے۔ لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا۔ بہنوں کو گھسیٹا لیکن پھر بھی کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا۔ سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا۔ بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی۔ کسی کو یہ ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو۔