اسلام آباد
نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کیلئے بجلی مزید ایک روپے55پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی۔ نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
اضافی وصولیاں مئی سے جولائی2023 کے دوران کی جائیں گی ۔
وفاقی حکومت نے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے نیپرا سے رجوع کیا تھا۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔