اسلام آباد

پی ٹی آئی چھوڑنے والے عثمان ترکئی پیپلز پارٹی میں شامل

پیپلز پارٹی میں آکر ایسا لگ رہا ہے کہ واپس اپنے گھر آگیا

تحریک انصاف چھوڑنے والے عثمان ترکئی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ریاست سے شکوے ہوں لیکن ہم نے کبھی ریاستی اداروں پر حملے نہیں کیے۔ انقلاب کےلیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، جیلیں کاٹنی پڑتی ہیں، تحریک انصاف والے تو دو دن جیل برداشت نہیں کرسکتے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اپنے ورکرز سے ہی لاتعلق ہوگئے۔ عمران خان قوم اور اپنے ورکرز سے معافی مانگیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنے ورکرز کو کہہ دیں کہ امریکا مخالف اسٹیکرز گاڑیوں سے اتار دیں۔ عمران خان امریکی رکن کانگریس سے بات نہ کرتے یہاں پارلیمان سے بات کرلیتے۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے امریکی آقاؤں کے لیے یہ سب کچھ کیا۔ اب تو پی ٹی آئی زمان پارک تک محدود ہوگئی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے جلد زمان پارک سے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا بیان آجائے گا۔

انہوں نے دلچسپ سوال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جبری طلاق سے متعلق بیان کی وضاحت کردیں یہ سیاسی تھا یا ذاتی؟

اس موقع پر عثمان ترکئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں آکر انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے واپس اپنے گھر آگئے۔

انہوں نے بتایا کہ انکا اور انکے اہلِ خانہ کا پیپلز پارٹی سے پرانا تعلق ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close