اسلام آباد

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی ملک کےلیے نہیں مفادات کی جنگ ہے

اسلام آباد: حکومت میں عمران خان نےصرف لنگر خانے کھولے، کارخانے نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ  پیپلز پارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی اگلے 100 سال بھی رہے حالات نہیں بدل سکتے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مایوس کارکنوں کا ٹھکانہ جماعت اسلامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کےلیے پی ٹی آئی کے ورکر جماعت اسلامی کا حصہ بنیں، جو واحد کرپشن فری جماعت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اس وقت سب پارٹیاں ناکام ہوچکی ہیں،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی ملک کےلیے نہیں مفادات کی جنگ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت میں عمران خان نےصرف لنگر خانے کھولے، کارخانے نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ یہ سب پارٹیاں ایک دوسرے کا عکس ہیں، ان کے پاس کوئی وژن نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close