عمران خان کا تختہ الٹ گیا، پرانے لوگوں کیساتھ جلد ہی لائحہ عمل دینگے، عائشہ گلالئی
اسلام آباد: تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے ڈی سیٹ کر نے کے لئے ریفرنس پر اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے ۔ الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں عائشہ گلالئی اپنے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں اور جواب جمع کرایا۔عمران خان کے وکیل نے بھی عائشہ گلالئی کے خلاف تحریری دستاویزات جمع کرادیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے کہاکہ عمران نیازی کا تحریک انصاف میں سے تختہ الٹ گیا ہے اور اب ہم پرانے لوگوں کے ساتھ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اکبرایس بابر،وجیہہ الدین دیگرایم این ایزاورایم پی ایزمیری قیادت میں آنے کوتیارہیں .پی ٹی آئی رہنماﺅں کااجلاس ہوگا.جس میں آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔عائشہ گلالئی نے کہاکہ نیازی صاحب پٹڑی سے اترگئے ہیں.پرویزخٹک ایک ٹھیکیدار اورکرپٹ شخص ہے اسکووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنادیا گیا،آپ کوپی ٹی آئی میں اس وقت نظریاتی کارکن نظرنہیں آئےگا.پی ٹی آئی میں فردوس عاشق،فواد چودھری،علیم خان،بابراعوان جیسے لوگوں نے قبضہ کررکھا ہے۔انہوںنے کہا کہ جھوٹے،منافق،کردار سے عاری شخص کی وجہ سے تحریک انصاف بدنام ہورہی ہے،عمران خان خواتین کا استحصال کررہے ہیں،آوازاٹھائی تومیرے خلاف ریفرنس دائرکردیا،نیازی صاحب کی زبان میں گالی اورکیچڑہے.کیا نیازی صاحب جیسا شخص کرپشن فری پاکستان بنائےگا؟عائشہ گلالئی نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اسی طرح لگایا گیا جس طرح عمران نیازی کے گھر میں لگا ہوا ہے .نیازی صاحب کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کرپشن سے انکا کوئی تعلق نہیں .لاہور کے ایک لینڈ مافیا کے ساتھ ملا ہوا آدمی کیسے نیا پاکستان بنائےگا۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب پاپولرنہیں .لاہورکا الیکشن ہارگئے ہیں .یاسمین راشد اورپی ٹی آئی کےووٹرزکے ساتھ ہمدردیاں ہیں۔عائشہ لالئی نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھاشیخ رشید کوچپڑاسی تک نہ بناﺅں مگراس کووزیراعظم کا امیدواربنادیا .کیا عمران خان کوشیخ رشید کے علاوہ پارٹی میں وزیراعظم کا کوئی امیدوارنہیں ملا؟یہ پنجاب کے عوام کو بے وقوف کہتے ہیں اور ان کی توہین کرتے ہیں. یاسمین راشد عمران خان کی وجہ سے ہاری ہیں. میری ہمدردیاں ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ ہیں۔تحریک انصاف کی باغی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقیات سے عاری اور جھوٹے آدمی ہیں. وہ ڈر کی وجہ سے پشاور ڈینگی مریضوں کی عیادت کرنے نہیں گئے .وہ بیرون ملک پاکستانیوں کا پیسہ کھا چکے ہیں اس لیے اداروں کو گالیاں دیتے ہیں . میں ان کی طرح نہیں کہ آئینی اداروں کو گالیاں دوں. مجھے الیکشن کمیشن نے جب بھی بلایا میں پیش ہوئی۔