اسلام آباد

نااہلی کے بعد سے وزراء صدمے میں ہیں اس لئے قومی اسمبلی نہیں آ رہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونے کی نرالی منطق پیش کردی۔ کہتی ہیں نون لیگ کے ارکان پارلیمنٹ نواز شریف کی نااہلی سے ابھی تک صدمے میں ہیں جس کی بنا پر وہ اجلاسوں میں شریک نہیں ہو پا رہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نون لیگ کے ارکان میاں محمد نواز شریف سے بےانتہا محبت کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ یہی ہے کہ نااہلی کے فیصلے کے بعد سے ارکان ابھی تک صدمے میں ہیں۔ شریف خاندان کی طرف سے نیب عدالت میں پیش نہ ہونے کے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ کلثوم نواز شدید بیمار ہیں انکے دو آپریشن ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا کل ہونا ہے اس لیئے خاندان کے تمام افراد لندن میں موجود ہیں۔

وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی طرف سے اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کے بیان کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان بیانات کو سیاق و سباق کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پریس کونسل کے ایکٹ کو ختم کرنے سے متعلق معاملے کی انکوئری رپورٹ آگئی ہے، وزارت کے ڈی جی آئی پی ناصر جمال نے اپنے طور پر یہ سب کچھ کیا اور انہوں نے اسکو تسلیم بھی کیا ہے، جس پر انکے خلاف سروسز رولز 1973ء کے تحت کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close