اسلام آبادتجارت
دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے
روسی تیل آنے سے پیٹرول کی قیمت کم نہیں ہوگی
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کا تیل بردار جہاز آئندہ دو ہفتوں میں پاکستان پہنچ جائے گا
مصدق ملک نے روسی تیل آنے کی صورت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کمی کی خبروں کو مسترد کردیا۔
مصدق ملک نے واضح کیا کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی البتہ تیل کے زیادہ کارگو آنے کی صورت میں قیمت کم ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روس کا تیل بردار جہاز آئندہ دو ہفتوں میں پاکستان پہنچ جائے گا جس کے بعد پراسیس مکمل ہونے کے بعد روسی تیل مارکیٹ میں فروخت کیلیے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پابندیوں سے بچتے ہوئے توانائی کی ضروریات کو پورا کریں، اس کے ساتھ ہی سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے بھی دوبارہ کام شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔