اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جاری الیکشن کمیشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک ہی پارٹی کا ٹرائل کر رہا ہے۔ اس درخواست پر نوٹس ہوا جو درخواست گزار نے واپس لے لی تھی۔ حلقہ این اے 120 میں الیکشن کمیشن کو بہت سی شکایات موصول ہوئیں لیکن الیکشن کمیشن نے شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ بابر اعوان کا دلائل میں کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کے تحت الیکشن کمیشن کسی کو بلا سکتا نا اہل نہیں کر سکتا۔ عمران خان کے خلاف کسی عدالت میں نااہلی کی کیس سرے سے ہی نہیں۔ عدالت نے عمران خان کو جاری الیکشن کمیشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرکے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close