اسلام آباد

نیب ٹیم وزیر خزانہ کے گھر چھاپہ مارنے نہیں نوٹس دینے گئی تھی، ترجمان نیب

اسلام آباد:  نیب کے ترجمان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر پہ نیب ٹیم کے چھاپے کی خبر کی تردید کردی ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپے مارنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نیب کی ٹیم ان کے گھر عدالتی نوٹس دینے گئی تھی ۔نیب کی ٹیم قانون کے تحت کام کر رہی ہے۔ ترجمان نیب نے میڈیا سے غیر مصدقہ خبریں نہ چلانے کی درخواست ہے۔ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم نے اسلام آباد میں منسٹر انکلیو میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم اب نیب نے اس بات کی تردید کر دی ہے کہ نیب نے ان کے گھر پرچھاپہ نہیں مارا بلکہ عدالتی نوٹس دینے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close