اسلام آباد

بشریٰ بی بی نیب تحقیقات کیلئے 7 جون کو طلب

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے  19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے  بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔

نیب نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی واپسی کے اسکینڈل کے معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جے آئی ٹی میں طلب کرلیا ہے۔

بشریٰ بی بی کو بھیجے گئے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 7 جون کو صبح 11 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر جی-6 اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں اور بھیجے گئے سوالات کے جواب تحریری شکل میں جمع کرا دیں۔

نیب کی جانب سے نوٹس میں القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ، القادر یونیورسٹی پروجیکٹ انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ اور القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن سمیت دیگر تمام دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے 19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل کے تحت سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی 7 جون کو طلب کر لیا ہے، جو اس مقدمے میں مرکزی ملزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close