اسلام آباد

آج پاکستان نے دہشت گردوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور یہی اصل تبدیلی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2013ء میں دہشت گردوں نے پاکستان کا جبکہ آج پاکستان کی ریاست نے ان دہشت گردوں کا محاسرہ کیا ہوا ہے اور اسی کو اصل تبدیلی کہتے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 70 سال غیروں کی جنگ لڑی جبکہ 35 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں، امن کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جبکہ 2013 میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب کسی گلی محلے اور بازار میں درجنوں پاکستانی گولے بارود کا نشانہ بن کر اپنا خون اس دھرتی پر نہیں پھینکتے تھے تاہم آج پاکستان میں کئی کئی ہفتے اور مہینے گزر جاتے ہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوتا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 2013ء میں دہشت گردوں نے پاکستان کا جبکہ آج پاکستان کی ریاست نے ان دہشت گردوں کا محاسرہ کیا ہوا ہے، اس کو کہتے ہیں اصل تبدیلی تاہم بھاگتے ہوئے دہشت گرد آج بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج دنیا کا ہر ملک اپنے درجے کے مسائل سے نبردآزما ہے جبکہ پاکستان دنیا کے اندر کئی حیثیتوں میں بہتر ہو رہا ہے، دنیا پاکستان کو ابھری معیشت قرار دے رہی ہے تاہم اگر امن کو یقینی بنانا ہے تو امن کا رشتہ معیشت اور ترقی سے جوڑنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی ٹی 20 میچ نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ ہے، کرپشن ایک ناسور ہے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا، اکثر ملکوں نے کرپشن کے باوجود سیاسی استحکام سے ترقی کی، 2013ء میں ویژن 2025ء بنایا جبکہ پاکستان میں تجربے اور ٹی 20 کے چوکے چھکے بند نہ ہوئے تو ترقی کا خواب حقیقت نہیں بن سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close