اسلام آباد
موجودہ دور حکومت میں فروخت اسلحے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش، سب سے زیادہ بندوقیں کینیا کو فروخت کی گئیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ دور حکومت کے دوران مختلف ممالک کو فروخت کئے گئے اسلحے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت دفاعی پیداوار کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 8 ممالک کو 9790 بندوقیں فروخت کی گئیں اور سب سے زیادہ بندوقیں کینیا کو فروخت کی گئیں جن کی تعداد 3600 ہے۔ رپورٹ کے مطابق لکسمبرگ کو 3280، امریکہ کو 1791 برطانیہ کو 524، کوریا کو 35، جنوبی افریقہ کو 60، بحرین کو 300 اور سعودی عرب کو 200 بندوقیں فروخت کی گئیں۔