اسلام آباد

بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبا والے کو احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے خواتین سمیت 6 شہری شہید ہوئے، نہتے شہریوں پربھارتی فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کے احترام کاپابند کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 4 خواتین سمیت 6 افراد شہید جب کہ 26 زخمی ہوگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close