اسلام آباد

الیکشن ریفارم میں ترمیم کر کے (ن) لیگ نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے مسلم لیگ (ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے اور یہ سب کچھ نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک نااہل شخص کو پارٹی کی صدارت دلوانے کے لئےالیکشنریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ یہ سب نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کر رہی ہے حالانکہ نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکسچوریکا جرم ثابت ہو چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close