اسلام آباد

سیاستدان کب سرکاری ملازمین سے جان چھڑائیں گے؟

سرکاری ملازمین کام نہیں کر رہے، اسپتال کام نہیں کر رہے

اسلام آباد : سرکاری ملازمین کی 35 فیصد تنخواہ بڑھائی گئی ہے اب مہنگائی 40 فیصد بڑھ جائے گی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ آج ایوان خالی ہے، کیا بات کی جائے؟ وزراء ہوتے ہیں نہ بات ہوتی ہے۔ بجٹ پر بار بار کی دہرائی باتیں ہی کروں گی۔

جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی 35 فیصد تنخواہ بڑھائی گئی ہے اب مہنگائی 40 فیصد بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کام نہیں کر رہے، اسپتال کام نہیں کر رہے، پوچھتی ہوں سیاستدان کب سرکاری ملازمین سے جان چھڑائیں گے؟

اُن کا کہنا تھا کہ اب جا کر علم ہوا ہے کہ 70 سال سے یہ سیاستدان کمزور ہیں، ہم نام لینے سے کیوں گھبراتے ہیں۔

جی ڈی اے کی ایم این اے نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف نے معافی مانگی اب انہیں توبہ کرنی ہو گی کہ ان خانہ بدوشوں کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close