اسلام آباد

عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس، قبل وقت انتخابات کے مطالبہ پر غور کیا گیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا۔ تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے بل کی آڑ میں نواز شریف کیلئے امکانات پیدا کرنے کی کوششوں اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کی تبدیلی کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں قبل ازوقت انتخابات کے مطالبے پر بھی خصوصی غور کیا گیا۔ تحریک انصاف کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل کی ایوان بالا سے منظوری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مردم شماری کے نتائج اور آئندہ انتخابات پر اسکے اثرات کے علاوہ قبل ازوقت انتخابات کے مطالبے پر بھی خصوصی غور کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close