اسلام آباد

خصوصی فلائٹ کا تاثر درست نہیں ، ارکان پارلیمنٹ اپنے خرچ پر حج کے لیے جارہے ہیں

جہاز میں عام حاجی بھی ہوں گے، بجٹ کی وجہ سے آخری حج پرواز ارکان پارلیمنٹ کے لیے رکھی گئی ہے

اسلام آباد: یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی جہاز کے ذریعے حج پر لے جایا جارہا ہے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بجٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا اب آئی ایم ایف سے معاہدے کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی جہاز کے ذریعے حج پر لے جایا جارہا ہے جب کہ اس جہاز میں عام حاجی بھی ہوں گے، بجٹ کی وجہ سے آخری حج پرواز ارکان پارلیمنٹ کے لیے رکھی گئی ہے اور ارکان پارلیمنٹ اپنے خرچ پر حج پر جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مراعات والے بل کو قومی اسمبلی منظور نہ کرے، ان حالات میں اس غریب قوم کے سینیٹ کا منظور کردہ بل کسی صورت درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی عہدے کو پروٹوکول کی ضرورت نہیں، وزرا کے آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں ہوتی ہیں تو لوگ انہیں گالیاں دیتے ہیں جب ہم سیاسی عہدوں پر نہیں ہوتے تو پولیس پیچھے ہوتی ہے، اگر اتنا ہی خطرہ ہے تو سیاست چھوڑ دیں اور کوئی اور کام کریں، اگر کسی کی دشمنی ہے تو وہ ذاتی حیثیت میں گارڈز رکھ لے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close