اسلام آباد

چندہ اکٹھا کرنے میں عمران کا کوئی ثانی نہیں لیکن جو کام نہیں آتا، عمران اس میں ٹانگ نہ اڑائیں، احسن اقبال

ناروال:  وزیر داخلہ چودھری احسن اقبال نے نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ٹانگیں کھینچنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بیس کروڑ عوام ملکی ترقی کی چابی اناڑی کو نہیں دے سکتے، جلنے والے جلتے، دھرنے والے سٹرکوں پر بیٹھے رہیں گے اور ہمارا قافلہ منزل کی طرف بڑھتا رہے گا، پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں، اب ملک میں 20 گھنٹے بجلی آتی ہے، اسی کامیابی کو دیکھ کر عمران کو اپنی ناکامی نظر آ رہی ہے، اگلے الیکشن میں ٹانگیں کھینچنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ 2018ء میں حکومت بنانے کے بعد تمام خیراتی اداروں کا وزیر عمران کو لگائیں گے اور دنیا بھر میں چندا اکٹھا کریں گے، چندہ اکٹھا کرنے میں عمران کا کوئی ثانی نہیں لیکن جو کام نہیں آتا، عمران اس میں ٹانگ نہ اڑائیں۔ وزیر داخلہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اب عمران کے جلسے بھی سکڑنے لگ گئے ہیں، کیونکہ قوم کو کنٹینر پر چڑھ کر رونے والوں کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی میٹرو ابھی تین سالوں سے فائلوں میں چل رہی ہے، کہیں نظرنہیں آ رہی جبکہ شہباز شریف نے صرف 11 ماہ میں میٹرو بس چلا کر دکھائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close