اسلام آباد

نامعلوم افراد نے اسلام آباد میں داعش کے جھنڈے لگادیئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے ایکسپریس وے پر لگائے گئے ہیں جن پر ”خلافت آ رہی ہے“ کے نعرے بھی درج ہیں، جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر داعش کا ”لوگو“بھی بنا ہے۔ ادھر اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے جھنڈے اتار لئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی، وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے جھنڈوں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ادھر اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے جھنڈے اتار لئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close