اسلام آباد

نواز شریف کی ناراض چوہدری نثار حسین سے ملاقات

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آج صبح نواز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد میں واقع پنجاب ہاوس پہنچے۔ جہاں چودھری نثار بھی آ گئے اور دونوں رہنماﺅں میں طویل عرصے کے بعد ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں مختلف سیاسی و ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری نثار نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت کے حوالے سے بھی دریافت کیا ۔چودھری نثار کی نواز شریف سے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم کو اپنے تحفظات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close