اسلام آباد

شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا، نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے۔ کہا تھا شیر آئے گا،شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے مقدمات میں قانون کی پاسداری کی مثال قائم کی اورعدالتی فیصلے کیخلاف آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے اقامے پر ختم ہونیوالے کیس پرقوم سوال کررہی ہے،عدالت میں کرپشن کیخلاف نعرے لگانے والے خود مفرورہیں، انہوں نے کہا کہ4 سال میں اداروں کو کمزور کرنے کے علاوہ عمران نے اور کچھ نہیں کیا،چیئرمین تحریک انصاف اداروں کی تضحیک کرتے ہیں۔ عمران صاحب عدالتوں سے بھاگتے اور پھر معافی مانگتے ہیں،وزیر مملکت نے کہا کہ شریف خاندان کوہر پاکستانی شہری کی طرح تمام قانونی حقوق حاصل ہیں،شریف خاندان کے قانونی اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close